بیوی نے آشنا کیساتھ ملکر شوہر پر پٹرول چھڑک کر جلا ڈالا

May 31, 2021 | 13:17:PM
بیوی نے آشنا کیساتھ ملکر شوہر پر پٹرول چھڑک کر جلا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چوہنگ کے علاقے میں خاتون نے آشنا اور دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق خاتون نسیم بی بی نے مرتضی اور ندیم وغیرہ سے مل کر شوہر ارشد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ ارشد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ شوہر ارشد نے الزام لگایا ہے کہ ملزمہ نسیم بی بی کے مرتضی سے مبینہ تعلقات تھے، میں نے اسے منع کیا تو بیوی نے آشنا اور ساتھی ندیم وغیرہ سے مل کر مجھے آگ لگا دی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    قدرت کا کرشمہ، مسلم خاتون نے کوما کی حالت میں بچے کو جنم دیدیا