ایف آئی اے امیگریشن کی جناح ایئرپورٹ پر کارروائی،منظم بھکاری نیٹ ورک بے نقاب,2گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درِشہوار) ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےسعودی عرب میں منظم بھکاری نیٹ ورک بے نقاب کردیا،کارروائی کے دوران فیصل آباد کے رہائشی دو مسافر کراچی پہنچتے ہی گرفتارکرلیاگیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق محمد جمیل اور گڈیا بی بی عمرہ ویزے پر سعودی عرب گئے تھے،جہلم کا ایجنٹ کشمیر علی نیٹ ورک میں ملوث قرارپایاگیا،معذور نوجوان کو بھیک مانگنے کے لیے بیرون ملک بھجوایا گیا،ملزمان نے دورانِ تفتیش سعودی عرب میں بھیک سے حاصل رقم حوالہ/ہنڈی کے ذریعے منتقل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
ڈپٹی ڈائیریکٹر نے بتایاکہ رقوم کینیڈا میں موجود ایجنٹ کو بھیجی جاتی تھیں،افتخار عرف "وکیل" بین الاقوامی نیٹ ورک کا مرکزی کردار نکلا،مختلف ممالک میں بھکاری بھجوانے کا منظم ریکٹ سرگرم ہے،مشتبہ بینک اکاؤنٹ "ابرار لا ایسوسی ایٹس استعمال ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
گرفتار ملزمان سے موبائل فونز سے رسیدیں اور وائس نوٹس برآمدکرکے شواہد نے منظم جرائم کی تصدیق کر دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کا مزیدکہنا تھا کہ دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا،ملزمان مزید تفتیش کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اب ایک منٹ واک ٹیسٹ سے حیاتیاتی عمر کی جانچ ممکن