رواں مالی سال کابینہ اراکین، وزیراعظم کے مشیروں، معاونین نے 59 فیصد بجٹ استعمال کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی )رواں مالی سال میں وفاقی کابینہ اراکین، وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی نے اپنے مختص کردہ بجٹ کا 59 فیصد استعمال کر لیا ہے،وفاقی کابینہ اراکین، مشیران اور معاونین خصوصی نے 40 کروڑ روپے وصول کیے۔
دستاویزات کے مطابق کابینہ اراکین، مشیران اور معاونین کو تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں 69 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، جن میں سے اب تک وزراء کی تنخواہوں کے لیے مختص 50 کروڑ روپے میں سے 31 کروڑ، معاون خصوصی کے لیے مختص 11 کروڑ میں سے 6 کروڑ، اور مشیران کی تنخواہوں کے لیے مختص 6 کروڑ میں سے 2.5 کروڑ روپے استعمال ہو چکے ہیں۔
مزید برآں کابینہ اراکین، معاونین خصوصی اور مشیران نے الاؤنس کی مد میں 66 لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی اور بڑھتی پیٹرول قیمتوں کا حل،فیول کوٹہ سے فائدہ کیسے اٹھائیں!جانیے
گاڑیوں کے اخراجات بھی قابل ذکر ہیں، جہاں وزراء، مشیران، معاونین خصوصی کیلئے سو سے زائد گاڑیوں پر 26 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، اور یہ اخراجات تنخواہوں سے الگ درج ہیں۔