چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ۔
ہیکر نے بیرسٹر گوہر کے جاننے والوں سے پیسے بھی مانگے،بیرسٹر گوہر نےاکاؤنٹ ہیک ہونے کا پتا چلتے ہی اپنے موبائل سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کر دیا ۔
ہیکر نے گیارہ بجے کے قریب بیرسٹر گوہر کا اکاؤنٹ ہیک کیا،اس حوالے سے بیرسٹرگوہرکاکہناہے کہ اکاؤنٹ ہیک ہونے کا پتا چلتے ہی اپنے موبائل سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کر دیا،میری طرف سے رقم مانگنے کی کوئی بھی ریکوئسٹ واٹس ایپ پر آئے تو اسے نظر انداز کر دیں ۔
یہ بھی پڑھیں:میرٹ کے برعکس بھرتیاں؛پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی
بیرسٹر گوہرنے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہاہے کہ میں نے متعلقہ اتھارٹیز کو اطلاع فراہم کی ہے ہیکر کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔
،،،،