فلسطینی شہری 20 سال بعد  رہا.. شاندار استقبال۔۔جذباتی مناظر 

Mar 31, 2021 | 09:29:AM
فلسطینی شہری 20 سال بعد  رہا.. شاندار استقبال۔۔جذباتی مناظر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فلسطینی شہری مجد بربر 20 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہوگیا۔ علاقے والوں نے بھرپور استقبال کیا، بیٹی اور بیوی کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا، جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سال بعد اسرائیل کے تاریک زندان سے رہائی ملی، فلسطینی شہری مجد بربر دو دہائی بعد اپنے گھر واپس لوٹ گیا۔اسرائیلی قید خانے سے رہائی پر مجد بربر کا بھرپور استقبال کیا گیا، بیٹی اور بیوی خوشی سے نہال ہوگئیں۔30 مارچ 2001 کو اسرائیلی فورسز نے مجد بربر کو مزاحمتی تحریک میں حصہ لینے پر مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے راس العمود Ras al-Amoud سے گرفتار کیا تھا جب انکی بیٹی صرف پندرہ دن کی تھی۔

دوسری طرف فلسطین بھر میں آج یوم الارض کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔ عوام نے صہیونی حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی سرزمین کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔45 برس قبل اسرائیلی افواج نے احتجاج کرتے 6فلسطینیوں کو شہید کیا تھا، انکی بہادری کی یاد میں فلسطینی اب تک یوم الارض منایا جاتا ہے۔