شکر گڑھ میں نالہ اوجھ میں سیلاب آ گیا، درجنوں لوگ نالے کے پار پھنس گئے

Jul 31, 2026 | 22:33:PM
  شکر گڑھ میں نالہ اوجھ میں سیلاب آ گیا، درجنوں لوگ نالے کے پار پھنس گئے
کیپشن: نالے کے پار نشیبی علاقہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے رات کے وقت ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی)  شکر گڑھ میں نالہ اوجھ میں سیلاب آ گیا۔ نالہ اوجھ جموں سے پاکستان کی حدود میں آتا ہے۔ آج اس نالے میں طغیانی آگئی ہےْ 

شکر گڑھ کے  ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فی الحال اوجھ نالے میں درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔   اس نالے کے  دوسرے کنارے پر واقع کھیتوں میں کسان دھان کی فصل کے لئے پنیری لگا رہے تھے۔ نالے میں سیلاب کا ریلا آنے کے بعد وہ دوسری طرف پھنس گئے ہیں۔ 

اوجھ میں سیلاب کی وجہ سے  چک قاضیاں اور جلالہ کی آبادیوں میں  شہری کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ 

نالہ اوج میں جلالہ، گھسیٹ پور، چک جیندڑ کے مکینوں کو  منتقل کرنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ جلالہ کے مقام پر33 اور چک قاضیاں میں 130 لوگوں پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  براڈ پِیک سانحہ؛ لاپتہ دس کوہ پیماؤں میں سے دو کی لاشیں مل گئیں