براڈ پِیک سانحہ؛ لاپتہ دس کوہ پیماؤں میں سے دو کی لاشیں مل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کوہ قراقرم کی بلند چوٹی براڈ پیک کو سمٹ کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودہ گرنے کے بعدلاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تین خواتین سمیت آٹھ کوہ پیما ابھی لاپتہ ہیں۔
ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران برفانی تودے کے حادثہ میں لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 2 کوہ پیماؤں کی لاشیں سکردو پہنچا دی گئیں۔

کے ٹو سمٹ مشن کے دوران بیمار ہو جانے والے اٹلی کے کوہ پیما کو بھی پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا ۔
پاک فوج کے سرچ مشن میں برآمد ہونے والی دونوں لاشوں کی شناخت ابھی سامنے نہیں آئی۔
براڈ پیک سمٹ کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے گراؤنڈ سرچ اینڈ ریسکیو مشن کی قیادت کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں۔
براڈ پیک پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں میں امریکہ، چین، نیپال اور عمان کے کوہ پیماوں کے ساتھ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی تھے۔ اس ٹیم میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن کے ساتھ ساتھ زمینی سرچ آپریشن میں سول ریسکیو ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کا فائنل آج رات کب ہو رہا ہے؟ وقت سامنے آ گیا
ایک دن قبل براڈ پیک کو سمِٹ کرنے کی کوشش میں کوہ پیماوں کی ٹیم برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی۔ پوری ٹیم لاپتہ ہے۔ آج دو لاشیں مل جانے سے کوہ پیما کمیونٹی میں شدید افسوس کی کیفیت ہے۔

لاپتہ ہونے والی پوری ٹیم کی قیادت غیر معمولی کوہ پیما نرمل پرجا کر رہے تھے۔ نیپال کے دیپک برجا انگلینڈ کی فوج کی مشہور گورکھا بریگیڈ سے کچھ سال پہلے ریٹائڑڈ ہوئے تھے۔ ریٹارمنٹ کے بعد انہوں نے کوہ پیمائی شروع کی۔
نرمل پرجا انتہائی غیر معمولی کوہ پیما ثابت ہوئے۔ انہوں نے 2019 میں تمام کوہ پیماؤں کی طرٖ ح دنیا کی آٹھ ہزار میٹر سے اونچے تمام پہاڑوں کی چوٹیاں سمِٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تو صرف چھ ماہ چھ دن میں دنیا کی 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں پر چڑھ گئے۔ 2021 میں نرمل پرجا نے 9 دیگر نیپالی کوہ پیماؤں کے ساتھ مل کر کے ٹو (K2) کی برفباری کے موسم کی پہلی مہم کامیابی سے مکمل کی تھی۔
ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کے سبب 43 سالہ کے نرمل پرجا کو کوہ پیماؤں کی کمیونٹی میں بہت احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف نیپالی کوہ پیما نرمل کی کل لاپتہ ہو جانے والی ٹیم میں 5 نیپالی کوہ پیما ہیں۔ ایک پاکستانی، ایک عمانی، ایک امریکی، ایک چینی اور ایک دیگر غیر ملکی کوہ پیما شامل ہے۔ ان دس میں سے تین کوہ پیما بلند حوصلہ عورتیں ہیں۔
کل جمعرات کے روز یہ سامنے آیا کہ براڈ پیک پر ایوالاؤنچ ہونے کے بعد نرمل پرجا کی ساری ٹیم سے رابطہ کٹ گیا ہے۔ تب سے ان لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ آرمی نے آج جمع کو علی الصبح با ضابطہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا جسے دن بھر کے دوران صرف دو لاشیں ملیں۔
سرچ اینڈ ریسکیو مشن کی قیادت پاکستان کے باہمت کوہ پیما سرباز کر رہے ہیں جو خود دنیا کی تمام آٹھ ہزار میٹر سے اونچی چوٹیوں کو سمٹ کر چکے ہیں اور براڈ پیک سے بہت گہری واقفیت رکھتے ہیں۔