اسلام آباد،17 سالہ خوبصورت نوجوان واٹر ٹینکر کے نیچے آ کر موت کےمنہ میں چلا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس)اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود غوری ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک 17 سالہ خوبصورت نوجوان واٹر ٹینکر کے نیچے آ کر دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق غوری ٹاؤن میں17 سالہ نوجوان واٹر ٹینکر کے نیچے آ کر دم توڑ گیا، نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہےتاہم اس ویڈیو میں دلخراش مناظر کے پیش نظر اسکو شئیر نہیں کیا جاسکتا۔
فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار کو واٹر ٹینکر کی زد میں آتے دیکھا جا سکتا ہے ،فواد شاہد موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث واٹر ٹینکر کے نیچے آیا ، نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،تاہم ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے قانونی کاروائی کے لیے تاحال کوئی درخواست نہیں دی گئی۔لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے یکم اگست 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اعلامیہ جاری