ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کمی کر دی

Jul 31, 2025 | 20:38:PM
ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کمی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹویوٹا انڈس موٹرز نے یکم اگست 2025 سے کرولا کراس کی تمام ویریئنٹس پر پروموشنل ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے، یہ آفر محدود مدت اور مخصوص تعداد کے لیے دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اس خصوصی آفر کے تحت کرولا کراس کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کے لیے اس ایس یو وی کو مزید پرکشش اور قابلِ خرید بنانا ہے۔

Corolla Cross 1.8 HEV X Price

انڈس موٹرز نے  کرولا کراس کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت میں 5 لاکھ 14 ہزار روپے کمی کا اعلان کیاہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 94 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم ہو کر 89 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

Corolla Cross 1.8 HEV Price

ٹیوٹا  نے کرولا کراس 1.8 ایچ ای وی کی قیمت میں 4 لاکھ 64 ہزا ر روپے کمی کر دی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 85 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

Corolla Cross 1.8 X Price

 ٹیوٹا نے اپنی گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار وپے کمی کا اعلان کر دیاہے  جس کے بعد گاڑی کی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 79 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

Corolla Cross 1.8  Price

ٹیوٹا نے سب سے زیاد ہ قیمت میں کمی کرولا کراس کے بیسک ویرینٹ کی قیمت میں کی ہے جو کہ 6 لاکھ 14 ہزار روپے ہے ، گاڑی کی نئی قیمت 72 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 78 لاکھ 49 ہزار روپے فروخت کی جارہی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت پنجاب کی سکیم، موٹرسائیکل پیٹرول سے الیکٹرک پر منتقل کرکے ایک لاکھ روپے حاصل کریں