تھانہ شادمان نذر آتش کیس، 11 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ9مئی تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت 2 مقدمات کا ٹرائل ہوا۔تھانہ شادمان نذر اتش کیس میں 11 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل اور تھانہ سرور روڑ پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں 5 گواہان سے جرح کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ،برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دونوں مقدمات میں گواہان سے جرح کی،برہان معظم ملک ایڈووکیٹ ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری کے وکیل ہیں ۔برہان معظم ملک ایڈووکیٹ کی چشم دید گواہان اور9مئی سازش کے گواہان پر جرح باقی ہے۔برہان معظم ملک نے چشم دید گواہان سمیت دیگر پر جرح کیلئے ہفتہ تک کی مہلت مانگی ،جس پر عدالت نے گواہان سے جرح ہفتہ 2 اگست تک ملتوی کر دی۔
تھانہ شادمان نذر اتش کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 26 ملزمان کا ٹرائل جاری ہے۔عالیہ حمزہ اور صنم جاوید ملزمان میں شامل ہیں،زیر حراست رہنما شاہ محمود قریشی ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ،میاں محمودالرشید ملزمان شامل ہیں ۔مقدمہ کے 14 ملزمان ضمانت کے بعد اشتہاری ہو چکے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا سیف اور کرینہ کی طلاق ہو گی؟ وجہ کیا بنی، جانئے