بیرون ملک سے آن لائن منگوائی جانیوالی اشیا پر ٹیکس ختم

Jul 31, 2025 | 09:39:AM
بیرون ملک سے آن لائن منگوائی جانیوالی اشیا پر ٹیکس ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈیجیٹل طریقے سے درآمدکی جانیوالے اشیاء یا خدمات پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کر دیا۔

 وفاقی حکومت کی ہدایت پر اس حوالے سے ایف بی آر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نےگوگل سمیت امریکی و دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس سے استثنیٰ ٰ سے دیا ہے۔

 ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈ ٹیکس یکم جولائی2025 سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آن لائن منگوائی جانے والی خدمات اور اشیا پر5 فیصد ٹیکس عائدکیا تھا۔

 ٹیکس ایسی کمپنیوں کی اشیا و خدمات پر عائدکیاگیا تھا جن کے پاکستان میں دفاتر نہیں۔

 بجٹ میں ایک شق کی اجازت دی گئی تھی کہ وفاقی کابینہ اس ٹیکس کومعاف کر سکتی ہے۔