ایس آئی یوٹی اسپتال میں گردوں کے ماہر60فیصد سےڈاکٹروں نے بعدازمرگ اپنے گردے عطیہ کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابراہیم رند) گردوں کی بیماری کے سب سے بڑےاسپتال ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹرز بھی بڑے دل والے نکلے، اسپتال کے 60 فیصد سینئر و جونئرز ڈاکٹرز نے بعد از مرگ اپنے گردے عطیہ کرنے کے لئے فارم فل کردیا ہے، کہتے ہیں ہم گردے عطیہ کریں گے تو عوام میں شعور بڑھے گا اور ہرسال ہزاروں زندگیاں بچائی جاسکیں گی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ایس آئی یوٹی اسپتال میں گردوں کے ماہر60فیصد سےڈاکٹروں نے بعدازمرگ اپنے گردے عطیہ کردیئے۔اسپتال کے نوجوان ڈٓاکٹرز اور دیگر سینئرڈاکٹروں نے فارم فل کردیئے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہرسال ہزاروں افراد کے گردے فیل ہوجاتے ہیں ، گردے نہ ملنے سے انتقال کرجاتے ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے اپنے گردے عطیہ کرنے سے عوام میں شعور بڑھے گا، اسپتال کی ایک خاتون پروفیسر کا20 سالہ نوجوان انتقال کرگیا جس کے دونوں گردے عطیہ کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں ڈاکٹر کا مثالی اقدام، بیٹے کے گردے عطیہ کردیے