سابق ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان کی پی سی بی میں واپسی، اہم ملاقاتیں 

Jul 31, 2023 | 21:19:PM
سابق ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان کی پی سی بی میں واپسی، اہم ملاقاتیں 
کیپشن: ندیم خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان نے پی سی بی کے اہم عہدیداروں سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ندیم خان کا نام ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اور ڈائریکٹر اکیڈمیز کیلئے زیرِ غور ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ناروے کپ،پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنا دوسرا میچ جیت لیا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ندیم خان اور بورڈ حکام کے درمیان ایک دو روز میں معاملات طے پا جائیں گے۔

خیال رہے کہ ندیم خان اس سے قبل بھی اکیڈمیز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں جن کی تقرری احسان مانی کے دور میں ہوئی تھی۔