کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت بہتر نہ ہوسکی، ہسپتال منتقل 

Jul 31, 2021 | 19:01:PM
کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت بہتر نہ ہوسکی، ہسپتال منتقل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا میں مبتلا سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت تاحال بہتر نہ ہوسکی،ڈاکٹرز کی ہدایت پر جسٹس قاضی فائزکوقائداعظم ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز کا ابتک گھر پر علاج ہو رہا تھا،ڈاکٹر نے جسٹس قاضی فائز کا معائنہ کیااورہسپتال منتقل ہونے کی ہدایت کی ،پاک فوج کے سینئر ترین ڈاکٹر نے بھی معائنے کے بعد ہسپتال منتقلی کا مشورہ دیا،ڈاکٹرز کی ہدایت پر فیملی نے جسٹس فائز کو قائداعظم ہسپتال منتقل کیا،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی گزشتہ روز سٹی سکین رپورٹ تسلی بخش نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے،وزیراعظم سے شکایت کروں گا، وزیراعلیٰ جام کمال