پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے،وزیراعظم سے شکایت کروں گا، وزیراعلیٰ جام کمال 

Jul 31, 2021 | 18:16:PM
پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے،وزیراعظم سے شکایت کروں گا، وزیراعلیٰ جام کمال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے،وزیراعظم سے پی سی بی کی شکایت کروں گا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جام کمال نے کہاکہ پی سی بی سمجھتا ہے وہ بلوچستان حکومت کو ”دکھ“ دے گا،ہمیں دکھ نہ دیں ،یہ نہ ہو ہم پی سی بی کو درد دینا شروع کردیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ پی سی بی ایسے کام کرے کہ انکی تعریف کی جائے، پی سی بی کو ویمن ٹی 20 ایونٹ دیکھنے آنا چاہئے تھا،گوادر میں کرکٹ سٹیڈیم شوق کیلئے تیار کیا،گوادر سٹیڈیم کو نیشنل لیول کا بنائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں وفاق کے زیراہتمام سیکٹرزپہلے سے تعین کردہ ایس او پیز کے مطابق کام کرینگے: این سی او سی