سندھ میں وفاق کے زیراہتمام سیکٹرزپہلے سے تعین کردہ ایس او پیز کے مطابق کام کرینگے: این سی او سی 

Jul 31, 2021 | 17:59:PM
سندھ میں وفاق کے زیراہتمام سیکٹرزپہلے سے تعین کردہ ایس او پیز کے مطابق کام کرینگے: این سی او سی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی)نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے باعث 8 اگست تک مختلف پابندیوں کا نفاذ کیا ہے،وفاق کے زیراہتمام سیکٹرزپہلے سے تعین کردہ ایس او پیز کے مطابق کام کریں گے ۔
این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق فضائی آپریشن پہلے سے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق جاری رہے گا،محکمہ ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشن جاری رکھے گا۔
این سی او سی کے مطابق وفاق کے زیراہتمام دفاتر کو کم سے کم عملے کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج اور متعلقہ سروسز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ویڈیو شوٹنگ کے دوران پہاڑوں سے گِر کر دم تو ڑ گیا