حکومت سرکاری نرخ پر چینی فراہم کرنے میں ناکام

Jul 31, 2021 | 16:08:PM
حکومت سرکاری نرخ پر چینی فراہم کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت سرکاری نرخ پر چینی کی فراہمی میں عمل درآمد میں ناکام ،شہری سرکاری نرخ سے قیمت سے 21.76 روپے کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور۔

ملک میں چینی 110 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ، کراچی,اسلام آباد,راولپنڈی میں چینی کی قیمت 110 روپے کلو تک ہے ،لاہور,ملتان, کوئٹہ میں بھی چینی 110 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے، سیالکوٹ,گوجرالوالہ میں چینی کی قیمت 105 روپے کلو تک ہے ۔

فیصل آباد,بہاولپور,حیدر آباد میں چینی 105 روپے کلو، لاڑکانہ, پشاور, بنوں میں بھی چینی کی قیمت 105 روپے کلو ، سرگودھا,سکھر,خضدار میں چینی کی قیمت 104 روپے کلو، حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 88.24 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ممتاز شاعرو ادیب نقاش کاظمی خالق حقیقی سے جا ملے