بلوچستان میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کا جنازہ ہوگیا

Jan 31, 2026 | 20:44:PM
بلوچستان دہشتگردی، پولیس کے شہید، شہیدوں کا جنازہ، کور کمانڈر کوئٹہ، سرفراز بگٹی، مھسن نقوی، بلوچستان کائنٹر ٹیررزم ، Balochistan Terrorism, Police Martyrs, Martyrs Funeral, Corps Commander Quetta, Sarfraz Bugti, Mohsin Naqvi, Balochistan Counter-Terrorism
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)  بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

پولیس کے شہداء کے جنازہ میں  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  بھی شریک ہوئے۔  

کور کمانڈر بلوچستان ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور  آئی جی پولیس بلوچستان، پولیس کے اعلیٰ حکام   اور ساتھی اہلکار بھاری تعداد میں جنازہ میں شریک  تھے۔

بلوچستان پولیس کے دستے نے اپنے شہید ساتھیوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور مسلح افواج کے افسران نے بھی شہیدوں کو سلیوٹ کیا۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ  ملک کی سلامتی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

محسن نقوی نے کہا،  آج ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مستعدی اور کامیابی سے ان حملوں کو ناکام بنایا ۔ 

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے پولیس کے شہیدوں کے جنازہ پر گتگو کرتے ہوئے  کہا،  دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے عزم کو توڑ نہیں سکتی، بلکہ قوم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔   دہشت گرد عناصر ریاست کی طاقت اور عوام کے عزم کے سامنے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے58 دہشتگرد ہلاک، 10 جوان شہید