بلوچستان میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے58 دہشتگرد ہلاک، 10 جوان شہید 

کوئٹہ، پسنی، مستونگ، نوشکی، گوادر سمیت 12 شہروں  میں خودکش حملے، دہشتگردوں نے بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا  

Jan 31, 2026 | 13:15:PM
بلوچستان میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے58 دہشتگرد ہلاک، 10 جوان شہید 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور )بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 12 مقامات پر حملے ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں 58 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بنا دیئے گئے۔

 دہشتگردوں نے کوئٹہ، پسنی، مستونگ، نوشکی، گوادر سمیت 12 شہروں  میں خودکش حملے کئے ، دہشتگردوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا،فورسز کی جانب سے آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں میں اب تک فتنۃ الہندوستان کے 58 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان اس دھرتی اور عوام کی حفاظت کے لیے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف لوکیشنز پر دہشت گردوں کا تعاقب اور انگیجمنٹ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مزید دہشت گردوں کی ہلاکتیں اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔

 موبائل  سروس بند

دوسری جانب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

   ٹرین آپریشنزمعطل

اس کے علاوہ آج اندرون صوبہ اور بلوچستان سے اندرون ملک کے لیے تمام ٹرین آپریشنز بھی معطل کر دیئے گئے ہیں۔

 جعفر ایکسپریس، بولان میل، چمن پیسنجر ٹرین اور زاہدان سیکشن پر ٹرین سروس معطل ہے جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد پر روک دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کے ٹکٹ واپس کیے جائیں گے۔

بی ایل اے  نے  حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے  حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔