امریکا: سالگرہ پر تحفے میں ملنے والے ٹکٹ نے خاتون کو ہزاروں ڈالر جتوا دیئے

Jan 31, 2026 | 11:30:AM
امریکا: سالگرہ پر تحفے میں ملنے والے ٹکٹ نے خاتون کو ہزاروں ڈالر جتوا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا میں سالگرہ کے موقع پر دوست سے لاٹری ٹکٹس تحفے میں پانے والی خاتون نے ہزاروں ڈالر کا انعام جیت لیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کینٹن کی رہائشی وینڈی نے بتایا کہ ان کی سہیلی نے ان کو سالگرہ کے موقع پر تحفے میں 60 اوہائیو لاٹری سکریچ آف ٹکٹس کا بوکے دیا۔

 وینڈی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے گھر میں ٹکٹ سکریچ کیے تو ان میں سے ایک سے وہ 20 ہزار ڈالر کا انعام جیت گئیں۔

اس فتح کو ڈرامائی اس بات نے بنایا کہ جس ٹکٹ میں انعام نکلا وہ سب سے آخری ٹکٹ تھا۔

مزید پڑھیں:بھارت: خاتون کی مصروف سڑک پر نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل