سوئی سدرن کا دو دن کیلئے گیس بند کرنے کا اعلان

Jan 31, 2026 | 09:09:AM
سوئی سدرن کا دو دن کیلئے گیس بند کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سوئی سدرن گیس کمپنی کا لوڈ مینجمنٹ شیڈول جاری کردیاگیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین (بشمول کیپٹیو پاور پلانٹس) اور تمام سی این جی اسٹیشنز (بشمول آر ایل این جی پر چلنے والوں) کو گیس کی فراہمی معطل کی جائے گی۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین اور  تمام سی این جی سٹیشنز کو 31 جنوری بروز ہفتہ کے دن صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے یعنی 02 فروری بروز پیر صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شدید برفباری،200سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا