ٹینس: طویل ترین سیمی فائنل کا ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس میں 5 گھنٹے سے بھی زائد جاری رہنے والے طویل ترین سیمی فائنل کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
اوپن ٹینس کی تاریخ کے اس طویل ترین سیمی فائنل میں کارلوس الکاراز نے جرمنی کے الیگزینڈر زیورف کو شکست دی۔
یہ میچ مجموعی طور پر 5 گھنٹے 27 منٹ تک جاری رہا۔
سپین کے عالمی نمبر ایک پہلی بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، فائنل میں الکاراز کا مقابلہ نواک جوکووچ سے ہوگا۔
جوکووچ فائنل میں پہنچنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔