سیاسی سرگرمیوں کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈر کانفرنس

Jan 31, 2024 | 19:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد مںصور) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے، پاکستان تمام ریاستوں کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے, ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی سرگرمیوں کی آڑ میں کسی کو بھی تشدد اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 262 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

کانفرنس کے شرکاء کو بھارت کی جانب سے ماورائے علاقائی اور ماورائے عدالت قتل پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: قلعہ عبداللہ، سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے، پاکستان تمام ریاستوں کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، ملکی خودمختاری، قومی عزت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔