قلعہ عبداللہ، سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

Jan 31, 2024 | 19:34:PM
قلعہ عبداللہ، سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا۔

اس کے علاوہ ضلع کیچ کے حلقہ پی بی 25 میں امیدوار کے گھر کے باہر دستی بم سے حملے کے واقعات کا بھی نوٹس لے لیا اور چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کر لیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ان واقعات میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریحان زیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، تاہم ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریحان زیب کے جاں بحق ہونے پر باجوڑ کے صوبائی حلقے پی کے 22 میں انتخابات ملتوی کردیے۔

باجوڑ پولیس کے مطابق کہ فائرنگ کا واقعہ صدیق آباد میں پیش آیا، جہاں این اے 8 سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور آزاد امیدوار ریحان زیب الیکشن مہم میں مصروف تھے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے ریحان زیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔