’جہاں کھڑا ہوں مطمئن نہیں ‘ بابر اعظم نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

Jan 31, 2024 | 19:44:PM
’جہاں کھڑا ہوں مطمئن نہیں ‘ بابر اعظم نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں ابھی اور بھی منازل ہیں۔ 

تفصیلا ت کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں بہترین پرفارمنسز سے شائقین کا دل جیتنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب میں فلاپ ہوں تو کئی لوگوں سے بات کرتا ہوں اور میں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں،بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے سے ان کنڈیشنز میں سپنرز کو کھیلنے کا تجربہ مل رہا ہے، بی پی ایل میں کوالٹی سپنرز ہیں اور وکٹس آسان نہیں ہیں۔ 

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ  ہر جگہ کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں ، کوشش کرتا ہوں کہ ان کنڈیشنز کے مطابق کھیلوں ، نیوزی لینڈ سے یہاں پہنچا، دونوں کنڈیشنز میں فرق ہے، پارٹنرشپ کے لیے وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، ٹی 20میں ینگ بلڈ اچھی چیز ہے لیکن اس کے ساتھ تجربے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ تجربہ کار کھلاڑی کو اندازہ ہوتا ہے کہ دباو میں کیسے سنبھالنا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایشین کھلاڑیوں کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں مشکل پیش آتی ہے،اس کا واحد حل بانس اور پیس کے لیے تیاری ہے، انہوں نے کہا کہ کور ڈرائیو میری اسٹرینتھ ہے، یہ شاٹ کھیل کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، کور ڈرائیو کے لیے میں نے بڑی محنت کی ہے، اب کسی حد تک ماہر ہو گیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ریکارڈ بارش اور ژالہ باری، سردی مزید بڑھ گئی