سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس گلزار احمد آج ریٹائر ہو جائیں گے

Jan 31, 2022 | 22:02:PM
سپریم کورٹ۔چیف جسٹس۔ریٹائر۔فیصلے۔عائشہ ملک
کیپشن: جسٹس گلزار احمد
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس،جسٹس گلزار احمد  آج اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائینگے ۔

یہ بھی پڑھیں۔جسٹس عمرعطا بندیال سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس تعینات

 پیر کو چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں بطور چیف جسٹس 2 سال 10 دن اپنے فرائض انجام دیئے، چیف جسٹس گلزار احمد کا دور جہاں کورونا وائرس کے باعث مشکل ترین دور رہا وہیں اہم اور تاریخی فیصلے بھی ہوئے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے دور میں کراچی نسلہ ٹاور گرانے، گجر نالہ پر تجاوزات ختم کرنے، رفاہی پلاٹ پر شادی حالز کی تعمیر کے خلاف شاہراہوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا،کراچی سرکلر ریلوے بحالی، اقلیتوں کے حقوق کیلئے اقدامات، پارک پر قایم مدینہ مسجد گرانے اور پنجاب کے بلدیاتی ادرے بحال کرنے کے احکامات بڑے فیصلے تصور کئے جارہے ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے فیصلے دیئے، آرمی پبلک سکول پشاور سانحہ پر وزیر اعظم عمران خان کی طلبی اور لواحقین کے تحفظات ختم کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس اور بریسٹ کینسر سمیت رحیم یار خان مندر، کرک مندر اور کوہاٹ حملوں پر ازخودنوٹس نوٹس بھی لیا.چیف جسٹس گلزار احمد ہمیشہ عدلیہ میں خواتین ججز کی تعداد بڑھانے کے خواہش مند رہے اور اسی وجہ سے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ جویریہ سعود کی نئی ویڈیو پر صارفین کی شدید تنقید۔۔وجہ کیا بنی؟۔ویڈیو دیکھیں