شردھا کپور کی آٹو رکشے کی ویڈیو میں ایسا کیا؟ 18 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھ لی

Jan 31, 2022 | 19:38:PM
اداکارہ شردھا کپور، رکشے میں سفر، ویڈیو ،
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کی رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
بالی ووڈ کے کئی سپر سٹارز اور اداکار اپنی دلچسپ حرکات کی وجہ سے خبروں میں رہنے کا ہنر جانتے ہیں اور اکثر اوقات وہ ایسی حرکت بھی کرجاتے ہیں جس کا تصور کرنا بھی مشکل ہے مگر اسے دیکھ کر مداح بھی حیران ہوئے بنا نہیں رہ پاتے۔
ابھی پچھلے دنوں اپنی سالگرہ کی تقریبات کے دوران بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی رکشہ چلانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں وہ اپنے فارم ہائوس کے باہر رکشہ چلاتے ہوئے دیکھے گئے تھے، تاہم اب شردھا کپور کی بھی کچھ اسی طرح کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا ”عتیق الرحمان “کی بیوی ہیں یا نہیں؟ ۔عدالت نے فیصلہ سنا دیا
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شردھا کپور نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک آٹو رکشے میں سفر کرتی نظر آرہی ہیں ساتھ اس رکشے میں ایک پرانا گانا بھی چل رہا ہے جسے وہ خوب انجوائے کررہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور نے اپنے چہرے پر سیاہ ماسک پہنا ہوا ہے جبکہ شرٹ بھی سیاہ رنگ کی زیب تن کی ہوئی ہے اور رکشے میں سفر کرنے کے دوران ان کے بال اڑتے ہوئے چہرے اور آنکھوں پر آرہے ہیں، اس دوران وہ موبائل سے ویڈیو بناتی ہوئی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان
ویڈیو کے کیپشن میں شردھا نے لکھا کہ آپ کا سنڈے کیسا ہوتا ہے؟ پھر اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آٹو رکشے میں سفر کرنا، ہوا سے میرے بال اڑنا اور پرانے گانے کو انجوائے کرنا۔شردھا کپور کی اس ویڈیو کو 18 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان