بیٹے کے ہاتھوں باپ کاقتل، اصل وجہ کا پتہ چل گیا

Jan 31, 2021 | 12:49:PM
بیٹے کے ہاتھوں باپ کاقتل، اصل وجہ کا پتہ چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیصل آباد  میں ظالم بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ قتل کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔

فیصل آباد کے علاقے چشتیہ ٹاؤن میں بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شخص کے بھائی کی درخواست پر تھانہ ڈی ٹائپ میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم شہباز نے جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر اپنے باپ کو قتل کیا ہے۔

یاد رہے کہ فیصل آبادپولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے باپ کو سر پراینٹ مار کر قتل کر دیا تھااور پولیس کو ابتدائی بیان میں قتل کی وجہ والد کا نماز کے لیے نہ اٹھنا بیان کی تھی۔