امریکی ریاست کیلیفورینا میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو توڑ دیا گیا

Jan 31, 2021 | 10:19:AM
امریکی ریاست کیلیفورینا میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو توڑ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ڈیوس میں واقع سنٹرل پارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نامعلوم افراد نے توڑ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکومت  نے  مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو توڑنے کے واقعہ کی سخت مذمت کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کانسی سے بنائے گئے اس مجسمہ کے ایک حصہ کو شدید نقصان پہنچاہے ، یہ مجسمہ 6 فٹ لمبا اور 650 پاونڈ وزنی ہے ۔ سنٹرل پارک میں کام کرنے والے ورکر نے اس کی نشاندہی کی ہے ۔