کورونا کے وار جاری، مزید34افراد جاں بحق

Jan 31, 2021 | 09:55:AM
کورونا کے وار جاری، مزید34افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس مزید 34 زندگیاں نگل گیا، وبا سے اموات کی تعداد11 ہزار657 ہو گئی، ایک ہزار 599 نئے مریض بھی سامنے آ گئے، کورونا سے متاثرہ 2 ہزار125 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا وائرس کے  ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 182 تک پہنچ گئی۔ ملک میں اب تک 5 لاکھ 44 ہزار 813 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 46 ہزار 437، خیبرپختونخوا 66 ہزار 953، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار 353 کیسز ہیں۔اسلام آباد میں 41 ہزار359، بلوچستان میں 18 ہزار 815، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 988 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 908 ہو گئی ہے۔ کورونا سے متاثر 2 ہزار 125 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔