اسلام آباد، ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں 15 روز کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور ایم ٹیگ سینٹرز پر رش کے مسائل کو کم کیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں شفافیت اور روانی برقرار رکھی جا سکے۔
ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ تمام شہریوں کے لیے نئی ڈیڈ لائن 15 جنوری ہے، اور اس تاریخ کے بعد گاڑیوں پر بغیر ایم ٹیگ کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے اقدامات کیئے جائیں گے۔
اس توسیع کا مقصد شہریوں کو زیادہ وقت دینا اور ٹریفک نظام کو مؤثر بنانا ہے تاکہ شہری سہولت اور قانونی تقاضوں کے مطابق اپنی گاڑیاں ایم ٹیگ سے لیس کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا ، خریداروں کیلئے سال کے آخری دن اچھی خبر