سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے 118 افسران نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) میں شرکت کیلئے گریڈ 19 و مساوی کے مجموعی طور پر 118 افسران نامزد کر دیے ہیں، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے.
نامزد افسران 19 جنوری 2026 سے 8 مئی 2026 تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں تربیت حاصل کریں گے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن 30 افسران کو کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے ان میں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس، حکومتِ پنجاب، مبین الٰہی، ڈپٹی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن، اسلام آباد، حسن حرین ہوتی، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پنجاب، لاہور، منصور احمد، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب، لاہور، محمد خضر افضل،ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)، لاہور، کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، اسپیشل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب، لاہور، سندس ارشاد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، لاہور، علی شہزاد، ڈپٹی کمشنر وہاڑی، پنجاب، عمران توقیر، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، لاہور، ملیحہ راشد، اے ایس کم پروونشل کوآرڈینیٹر ای او سی، محکمۂ صحت خیبر پختونخوا، پشاور، شفیع اللہ خان، ڈپٹی کمشنر لودھراں، پنجاب، لبنیٰ نذیر، او ایس ڈی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب، لاہور، ماریہ طارق، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA)، لاہور، محمد سکندر ذیشان،
ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ، سندھ، کراچی، زین العابدین انصاری، سیکرٹری کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن، خیبر پختونخوا، پشاور، شاہانہ بی بی، ڈپٹی کمشنر اٹک، پنجاب، راؤ عاطف رضا، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی، لاہور، محمد عاصم جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، سندھ، کراچی، شازیہ قاضی، پراجیکٹ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفیشنسی پروجیکٹ، سندھ، کراچی، انور علی شر، ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی، خیبر پختونخوا، پشاور، محمد واصف سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن، خیبر پختونخوا، پشاور، اکمل خان، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا، پشاور، محمد قیصر خان، ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لاہور، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی، لاہور، کیپٹن (ر) بلال ہاشم، ایڈیشنل سیکرٹری، ایس اینڈ جی اے ڈی، پنجاب، لاہور، فریحہ تحسین،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب، لاہور، عاصم رضا، سیکرٹری (S&C) بورڈ آف ریونیو پنجاب، لاہور، رعنا حمید، چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ، پنجاب، لاہور، محمد وحید اصغر، ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرلز، پنجاب، لاہور، کیپٹن (ر) وقاص رشید، ڈپٹی کمشنر نارووال، پنجاب، سید حسن رضا شامل ہیں، پولیس سروس آف پاکستان کے جن 25 افسران کو کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے ان میں حکومتِ سندھ، کراچی میں تعینات سرفراز نواز، ایف آئی اے اسلام آباد میں تعینات محمد معصوم، ایس ایس پی سینٹرل، کراچی، ذیشان شفیق صدیقی،ڈی پی او خانیوال، پنجاب، اسماعیل الرحمان، ڈی آئی جی آپریشنز، لاہور، محمد فیصل، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب، عبادت نثار، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ، کراچی، عمران ریاض،ایس ایس پی ایسٹ، کراچی، ڈاکٹر فرخ رضا، سی پی او راولپنڈی، سید خالد محمود ہمدانی، حکومتِ پنجاب کے ڈسپوزل پر موجود تنویر حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈکوارٹر، اسلام آباد، عطا الرحمان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، لاہور، محمد نوید، اے آئی جی لیگل سی پی او، کراچی، بشیر احمد، ڈی پی او سرگودھا، پنجاب، محمد صہیب اشرف، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، پنجاب، لاہور، کیپٹن (ر) وحید محمود، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی سی پی او، لاہور، اسد اعجاز ملہی، ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی، پنجاب، لاہور، صدیق حسین، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی، پنجاب، لاہور، کامران ممتاز، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، سندھ، شبیر احمد، ایس پی تھرپارکر، سندھ، عادل میمن، حکومتِ خیبر پختونخوا کے ڈسپوزل پر موجود سید محمد بلال، چیف ٹریفک آفیسر ملتان، پنجاب، محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی جعفرآباد، بلوچستان، کامران نواز پنجوتھا، انٹیلی جنس بیورو میں تعینات ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر اور ڈی پی سیالکوٹ فیصل شہزاد شامل ہیں۔
دیگر سروسز اور گروپس کے جن 63 افسران کو کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے ان میں سیکرٹریٹ گروپ، پاکستان کسٹمز سروس، ان لینڈ ریونیو سروس، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، پوسٹل گروپ، انٹیلی جنس بیورو ڈویژن، بورڈ آف انویسٹمنٹ، مختلف وفاقی و صوبائی محکموں، آزاد کشمیر اور بلوچستان سروسز سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19 و مساوی کے افسران شامل ہیں، مزید برآں فنانس ڈویژن، ایف بی آر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، این ڈی ایم اے، وزارتِ توانائی، وزارتِ تعلیم، وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور دیگر محکموں کے افسران بھی کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام نامزد افسران کو 16 جنوری 2026 تک متعلقہ نیپا میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق لازمی تربیت میں عدم شرکت یا انکار کی صورت میں سول سرونٹس (پروموشن) رولز 2019 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔