جھنگ؛ ویٹرنری یونیورسٹی کی بس اور ویگن میں خوفناک تصادم،حادثے میں14 افراد جاں بحق

Dec 31, 2025 | 17:06:PM
جھنگ؛ ویٹرنری یونیورسٹی کی بس اور ویگن میں خوفناک تصادم،حادثے میں14 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قلی فقیر کے قریب ویٹرنری یونیورسٹی کی بس اور ویگن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد روڈ کلی فقیر کے قریب مسافر وین کو پیش آیا ، جس میں 14 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ کئی افراد شدید زخمی ہوئے،ویٹرنری یونیورسٹی کی بس لاہور جا رہی تھی جو سامنے سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی,ویگن ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بس سے ٹکرا گئی۔

 ٹریفک کے خوفناک حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی والدہ انتقال کرگئیں