امریکی وزیرخارجہ کا اماراتی اور سعودی ہم منصب سے رابطہ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Dec 31, 2025 | 09:25:AM
امریکی وزیرخارجہ کا اماراتی اور سعودی ہم منصب سے رابطہ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے  اماراتی اور سعودی ہم منصب سے رابطہ کرکے خطے میں پائیدارامن اوراستحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ  کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی۔
مارکو روبیو اور شیخ عبداللّٰہ نےمتحدہ عرب امارات اورامریکا کےاسٹریٹجک تعلقات اورعلاقائی امور پر بھی بات چیت کی،دونوں رہنماؤں نےخطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ: نئے سال پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، داعش کے 357 مشتبہ ارکان گرفتار
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی رابطہ کرکے علاقائی صورتحال اور مشترکہ امور پر گفتگو کی ہے۔