پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرعارف حسن کا استعفیٰ منظور

Dec 31, 2023 | 23:35:PM
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرعارف حسن کا استعفیٰ منظور
کیپشن: عارف حسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسید عارف حسن کا استعفیٰ منظورکرلیاگیا،سابق آئی جی پولیس سید عابد قادری پی او اے کے قائم مقام صدر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں 25 افراد نے شرکت کی جن میں سے 23 ارکارن نے استعفیٰ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا، اجلاس میں 14 جبکہ 11 ایگزیکٹو ارکان نے زوم پر شرکت کی۔
یکم جنوری سے پی او اے الیکشن میٹنگ تک سید عابد قادری کو پی او اے کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا ،اجلاس میں شریک 25 میں سے 23 ارکان نے عابد قادری کی صدارت کے حق میں ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان