پولیس اہلکاروں پر تشددکا الزام،پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ کا بیٹا گرفتار

Dec 31, 2023 | 22:47:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا،مقدمہ تھانہ مزنگ میں سب انسپکٹر مستنصر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں دہشتگردی، تشدد، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق خرم لطیف کھوسہ نے 29 دسمبر کو دیگر وکلا ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر دھاوا بولا،مسلح ملزمان نے ٹرنر روڈ کے قریب انسپکٹر سرور اور سب انسپکٹر علی رضا پر تشدد کیا۔
دوسری جانب سردار لطیف کھوسہ نے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کر دیا،لطیف کھوسہ کاکہناتھا کہ میرے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کو مزنگ پولیس نے گرفتار کیا، میں ابھی تھانے جارہا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: بینک اکاؤنٹس منجمد