سال 2023 میں شادی کرنیوالی لالی ووڈ کی معروف شخصیات

Dec 31, 2023 | 15:56:PM
سال 2023 میں شادی کرنیوالی لالی ووڈ کی معروف شخصیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سال 2023 میں جہاں متعدد شخصیات کی شادیاں طلاقوں اور علیحدگی پر ختم ہوئیں، وہیں متعدد شخصیات نے نئی زندگی کی بھی شروعات کی، جن کی لسٹ درج ذیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2023 جلد ہی ماضی کا قصہ بننے والا ہے وہیں  دنیا بھر میں لوگ سال 2024 کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ایسی ہی کئی شوبز شخصیات نے اپنی نئی زندگی کی شروعات کی ۔ہم درج ذیل ان معروف شخصیات کی فہرست دے رہے ہیں۔

1۔ ماہرہ خان:

 پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ماہِ اکتوبر میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے محبت کی شادی کی تھی جس کی شاندار تقریب بھوربن میں منعقد کی گئی، شادی کی تقریب میں ماہرہ کے قریبی دوستوں نے شرکت کی اور اسے یادگار بنایا۔ اداکارہ کی شادی میں انکا بیٹا ازلان بھی خوب توجہ کا مرکز رہا۔

2۔ مدیحہ امام:

یکم مئی 2023 کو شادی کےبندھن میں بندھنے والی اداکارہ مدیحہ امام اور بھارتی فلم میکر موجی بسر نے 26 اکتوبر کو دبئی میں استقبالیہ منعقد کیا۔

3۔ اشنا شاہ:

اداکارہ اشنا شاہ رواں سال 26 فروی کو گولفر حمزہ امین سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں اور اس یادگار دن پر انہوں نے سرخ عروسی جوڑے کیساتھ بھاری بھرکم جیولری کا انتخاب کیا تھا۔

 4۔ حرا خان اور ارسلان خان:

پاکستانی ٹیلی ویژن اسٹارز حرا خان اور ارسلان نے فروری کے مہینے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کرکے اپنی محبت کو شادی کے مضبوط رشتے میں بدل دیا، حرا اور ارسلان کی ناصرف شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر نمایاں رہی بلکہ اسکے بعد سے ا ب تک مختلف مواقعوں پر یہ جوڑی توجہ سمیٹتی رہی ہے۔

5۔کومل رضوی:

پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار، اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے ماہِ اپریل میں بزنس ٹائیکون علی اوپال سے اپنے عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کی۔

6۔ شاداب خان:

فروری میں پاکستانی بالر شاداب خان نے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے شادی کی جس میں صرف خاص لوگوں نے شرکت کی اور شادی کی تقریب کو میڈیا لائم لائٹ سے مکمل طور پر دور رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2023ء میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے

7۔ حارث رؤف:

جولائی میں پاکستان کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے سوشل میڈیا انفلوئنسر و ماڈل مزنا ملک کے ساتھ پُرمسرت و پُروقار تقریب میں شادی کی اور شادی کی دلکش تصاویر سے اپنے مداحوں کو خوش کردیا۔

8۔ شاہین آفریدی:

20 ستمبر کو پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے شادی کی جبکہ سال کے آغاز پر ماہِ فروری میں دونوں نے ایک پُروقار تقریب میں نکاح کیا تھا۔

9۔کرن اشفاق:

پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے سال 2023 کے اختتام سے قبل سیاستدان حمزہ علی سے دوسری شادی کی۔