بنوں میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

Dec 31, 2022 | 23:29:PM
بنوں، فورسز کے آپریشن، فائرنگ کے تبادلے،4 دہشت گرد ہلاک،
کیپشن: شہید محمد وسیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنوں میں فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ملزمان سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ میں 25 سالہ سپاہی محمد وسیم نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثوں کی تحقیقات کا معاملہ ، سائرہ انور ایف آئی اے طلب