نجم سیٹھی نے پی ٹی آئی ٹرولرز کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

Dec 31, 2022 | 21:40:PM
پاکستان کرکٹ بورڈ، عبوری چیئرمین، نجم سیٹھی، تحریک انصاف، ٹرولرز، کراراجواب،
کیپشن: نجم سیٹھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے تحریک انصاف کے ٹرولرزکی جانب سے من گھڑت اور جعلی کہانیاں پھیلانے والوں کرارا جواب دیدیا۔
سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہنا شرم اور بے حیائی کی ایک حد ہوتی ہے مگر جھوٹی کہانیاں پھیلانے والوں نے اسے بھی عبور کرلیا
چیئرمین پی سی بی نے پی ٹی آئی ٹرولرز کو آئینہ دکھاتے ہوئے ایک چارٹ شیٹ سوشل میڈیا پر ڈال دی جس سے انہوںنے سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، رمیز راجہ اور اپنے پہلے دورکی کارکردگی پیش کی ہے جو ٹرولرز کو غیرت دلانے کیلئے کافی ہے۔

چارٹ شیٹ میں نجم سیٹھی کی کارکردگی نمایاں اور واضح ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میں ریکنگ دیگر چیئرمینوں سے بہت اچھی ہے ،انہوں نے پی ایس ایل کونہ صرف بیرون ملک بلکہ اندرون ملک کامیاب بنایا اور بین الاقوامی کرکٹرز کو پاکستان لائے۔

Take a look at this table! https://t.co/Ysku87tJvf

نجم سیٹھی کے دور میں شاداب، حسن علی، فہیم، فخرزمان، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، نواز، حسین،نسیم ،محمد حارث اور حیدر علی جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کو متعارف کرایا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا اعلان