پیپلزپارٹی کے جیالوں نے جوکہاوہ کردکھایا،بلاول بھٹو زرداری

Dec 31, 2022 | 18:05:PM
پیپلزپارٹی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جیالوں، سلیکٹڈ، جمہوری طریقے،
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے جوکہاوہ کردکھایا،سلیکٹڈ کوجمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا،کٹھ پتلی کوایسے نکالاکہ ابھی تک بنی گالاسے چیخیں نکل رہی ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام کی طاقت سے سلیکٹڈ کاصحیح بندوبست کیا،ان کا کہناتھا کہ ہم عمران خان کی جھوٹ ،نفرت اور تقسیم کی سیاست کیخلاف نکلے ،ہم نے عمران خان کامقابلہ کیااور جیت کر دکھایا،ان کاکہناتھا کہ الیکشن سے ہم نہیں سلیکٹڈ بھاگ رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری انتقال کرگئے