بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کےایکسیڈنٹ کےبعداروشی روٹیلا نےخاموشی توڑ دی

Dec 31, 2022 | 13:33:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کےایکسیڈنٹ کےبعداروشی روٹیلا نےخاموشی توڑ دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے زخمی ہونے کی خبر کے کچھ ہی دیر بعد بھارتی ماڈل اروشی کا ردعمل سامنے آگیا۔اروشی روتیلا نے بارہا بتایا کہ ان کا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے درمیان ایسا کچھ نہیں جیسا کہ سوشل میڈیا صارفین انہیں رشبھ سے منسوب کرتے ہیں ۔ تاہم آج جب رشبھ پنت دہلی سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ تو کچھ ہی وقت بعد اورشی روتیلا نے اس واقعے کے بعد ایک پوسٹ شیئرکی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ماڈل اروشی نےرشبھ کے حادثے کے کچھ ہی دیر بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ایک سفید رنگ کے لباس میں ملبوس دیکھائی دے رہی ہیں ۔ ساتھ ہی بھارتی ماڈل نے پوسٹ پر کیپشن دیا دعا کر یں ۔۔۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں لکھا کہ کس کے لئے دعا کریں ۔ کچھ ہیش ٹیگ میں اروشی نے اپنا نام لکھا ایک ہیش ٹیگ لوو کا بھی لکھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ اروشی روٹیلا بالی ووڈ کی ماڈل، مشہور ڈانسر اور ایکٹریس ہیں جنہوں نے مس انڈیا جیتنے کے بعد بھارتی انڈسٹری میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا۔