50 روپے چوری کرنے پر باپ نے بیٹے کو ایسا سزا دیدی، جان کر آپ کی روح کانپ اٹھے گی

Dec 31, 2021 | 22:10:PM
مرڈر، پکچر ،خیالی ،تصویر
کیپشن: مرڈر پکچر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سنگدل باپ نے  محض 50 روپے چوری کرنے کے الزام میں اپنے 10 سالہ سگے بیٹے پر اتنا برا تشدد کیا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق معاشرے میں والدین اپنی اولاد کی خوشیوں کیلئے خون پسینہ ایک کردیتے ہیں۔ اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کی ضروریات پوری کرتے ہیں لیکن ایک ایسے افسوسناک واقعے نے سب کے سر شرم سے جھکا دیئے۔بھارت کی ریاست مہارشٹرا کی پولیس نے ایسے ایک سنگدل باپ کو گرفتار کیا جس نے محض 50 روپے چوری کرنے کے الزام میں اپنے 10 سالہ سگے بیٹے کو مار مار کر اس کو ادھ موا کردیا اتنی مار کے بعد بچے کی حالت غیر ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ اس واقعے کی عینی شاہد مقتول کی بہن نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتادیا کہ جب اسکا والد بھائی پر تشدد کر رہا تھا تو وہ اس کمرے میں موجود تھی۔پولیس نے بچے کے والد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس حوالے سے مقتول کی ماں کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے جو اُس وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست مہارشٹرا  کے ڈسٹرکٹ تھانے کے علاقے کالوا میں پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’محبت ہوگئی ہے ان سے‘۔۔۔سعودی خاتون کا خوبصورت شوق کیا ہے۔۔جانئے