شہری ہوشیار۔۔ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔۔ ناکے لگ گئے

Dec 31, 2021 | 20:43:PM
فٹنس۔سرٹیفکیٹ۔ناکے۔محکمہ ۔ٹرانسپورٹ
کیپشن: ان فٹ گاڑی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل گاڑی کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی اوراس مقصد کےلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سڑکوں پر ناکے لگالئے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپکٹرز کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات پر صرف فٹ گاڑی کو ہی سڑک پر آنے کی اجازت دے جا رہی ہے۔انسپکٹر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے کہا کہ جب سے نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے پولیس نے نے فٹنس سرٹیفکیٹس چیک کرنے شروع کردئیے ہیں تاکہ ہر طرح سے فٹ گاڑی ہی سڑک پر نظر آئے۔حکومتی سختی کے بعد وہیکل انسپکشن سنٹرز پر بھی گاڑیوں کی قطاریں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ 
سینٹر زمنتظمین کے مطابق23 دسمبر کے حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد انسپکشن کے لئے آنے والی گاڑیوں کی تعداد بڑھی ہے۔ڈائریکٹر وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم ابراہیم خلیل کے مطابق پچھلے ایک ماہ میں ایک ہزار گاڑیاں سینٹرز میں آئیں جو ماضی کی نسبت خاصی زیادہ ہیں۔پنجاب میں رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں کی کل تعداد 9 لاکھ سے زائد ہے مگر ان میں سے صرف 2 لاکھ ہی باقائدگی سے انسپکشن کرواتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل