سال 2021کا آخری سورج طلوع ،لوگ صبح سویرے پارک جا پہنچے

Dec 31, 2021 | 11:30:AM
2021کا آخری سورج طلوع ہو گیا،فائل فوٹو
کیپشن: 2021کا آخری سورج طلوع ہو گیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سال 2021 ء کا آخری سورج بھی طلوع ہوگیا، شہری ہل پارک میں آخری سورج طلوع دیکھنے کے لئے صبح سویرے پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں سال کا آخری سورج طلوع ہوگیا، شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سال اپنے ساتھ مہنگائی ، معاشی بدحالی اور کورونا وباء کوساتھ لے جائے گا، شہریوں نے امید ظاہر کی کہ سال کے خاتمے کے ساتھ مہنگائی کا بھی خاتمہ ہوگا-

شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے سال کے جشن کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور کورونا وائرس سے بچائو کے لئے سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔واضح رہے کہ حکومت نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    عوام کیلئے خوشخبری۔۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی