نیو ایئر پر ہلہ گلہ ..منچلوں کو قابو کرنے کیلئے پلان  تیار

Dec 31, 2020 | 14:53:PM
نیو ایئر پر ہلہ گلہ ..منچلوں کو قابو کرنے کیلئے پلان  تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)حکومت نے نیو ایئر پر منچلوں کے جذبات قابو کرنے کا پلان بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیو ایئرنائٹ پرہیوی سائلنسر والےموٹرسائیکلسٹس اور کارریسنگ میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی  ہوگی۔لاہور میں ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ فورسز اور سادہ لباس میں اہلکار چوکس رہیں گے جبکہ اسلام آبادمیں سپیشل ناکے لگائے جائیں گے اور پیٹرولنگ ہوگی۔اس کے علاوہ مری کے داخلی راستوں پر ون وہیلنگ روکنے کے لئے خصوصی پکٹس لگادی گئی ہیں۔

ادھر کراچی میں سال نو کے موقع پر کوئی سڑک بند نہیں ہوگی۔ سی ویو روڈ پر ٹریفک ون وے چلے گی البتہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔