ریکارڈ ساز اقدام؛ پاکستان نے 2600ارب کا قرضہ وقت سے پہلے ادا کر دیا

Aug 31, 2025 | 18:20:PM
ریکارڈ ساز اقدام؛ پاکستان نے 2600ارب کا قرضہ وقت سے پہلے ادا کر دیا
کیپشن: کرنسی نوٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پاکستان نے مالیاتی تاریخ میں پہلی بار غیرمعمولی ریکارڈ ساز اقدامات  کرتے ہوئے 2 ہزار600 ارب روپے کا قرضہ مقرر وقت سے پہلے ادا کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے تفصیلات جاری کردیں۔

خرم شہزاد کے مطابق حکومتِ نےمحض59روزمیں سٹیٹ بینک کو1633ارب روپے کاقرض قبل ازوقت اداکردیا،30 جون 2025 کو وزارتِ خزانہ نے 500 ارب روپے کا قرض قبل از وقت واپس کیا تھا،دو ماہ بعد29 اگست 2025 کو مزید 1133ارب روپے کی شاندار واپسی کی گئی۔ جس سے سٹیٹ بینک کو کل قبل از وقت واپسی 1633ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔ 

مشیر وزیر خزانہ  کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں وزارتِ خزانہ نے ایک ہزار ارب روپے کی واپسی کی تھی،کمرشل مارکیٹ کے ایک ہزار ارب روپےکے قرض کی قبل از وقت ادائیگی کی گئی تھی، جو ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے،خرم شہزاد نے کہاکہ مرکزی بینک اورکمرشل قرض کو 2600ارب روپے سے کی قبل از وقت ادائیگی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں 8 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری