پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے: وزیراعظم شہباز شریف 

Aug 31, 2025 | 14:02:PM
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے: وزیراعظم شہباز شریف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

تیانجن یونیورسٹی کے دورے کے دوران یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پُرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان چین دوستی اور تعلقات اتنے ہی دیرینہ ہیں جتنے کہ شاہراہ ریشم ہے، پاکستان چین تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بڑے کا سیلاب خطرہ،انتظامیہ الرٹ

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا، شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی ایک صدی قبل چین کی ترقی کی پیشگوئی کی تھی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 200 سے زائد پاکستانی طلبہ تیانجن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، پاکستانی طلباء پاکستان کے سفیر ہیں۔ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔