ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8کروڑ 10لاکھ ڈالر کمی

Aug 31, 2023 | 22:15:PM
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8کروڑ 10لاکھ ڈالر کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

سٹیٹ بینک  کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس سے ذخائر 8.10 کروڑ ڈالر کمی سے 7.85 ارب ڈالر پر آگئے ۔

سٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق  کمرشل بینک کے ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.32 ارب ڈالر ہوگئے  جبکہ ملکی مجموعی ذخائر 7.70 کروڑ ڈالر کم ہوکر 13.17 ارب ڈالر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کردیا