ایشیاء کپ: سری لنکا کی بنگلہ دیش کیخلاف 5 وکٹوں سے جیت

Aug 31, 2023 | 21:48:PM
ایشیاء کپ: سری لنکا کی بنگلہ دیش کیخلاف 5 وکٹوں سے جیت
کیپشن: فوٹو ای ایس پی این کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیاء کپ 2023ء کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، سری لنکا نے 165 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں پورا کیا۔

بنگلا دیش کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164رنز پرپویلین لوٹ گئی۔ بنگلا دیشی بلے باز نجم الحسن شانتو 89 رنز بنا کر نمایاں رہے، نجم الحسن نے 122 گیندوں پر7 چوکوں کی مدد سے89 رنز کی اننگ کھیلی۔

توحید ہردوئے 20، محمد نعیم 16 اور مشفق الرحیم نے 13 رنز بنائے، بنگلہ دیش کے باقی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے۔

سری لنکا کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 4، مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دھننجایا ڈی سلوا، داسن شناکا، دونتھ ویلالج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کو ہدف کے آغاز میں وکٹوں سے محروم ہونا پڑا، اوپنر نسانکا 14 جبکہ کرونارتنے 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، کسال مینڈس بھی 5 رنز بناکر شکیب الحسن کی جادوئی گیند پر بولڈ ہوئے، کم اسکور پر تین وکٹیں گر جانے کے بعد سمار اوکرما اور اسالنکا نے ٹیم کی ڈوبتی ہوئی لنکا کو سہارا دیا، دونوں بلے بازوں نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

سمارا وکرما 54 جبکہ اسالنکا 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، تسکین احمد، شوریفل اسلام اور مہدی حسن نے ایک جبکہ شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ کا تیسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔