کراچی ، ملیر کے قریب شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

Aug 31, 2023 | 19:21:PM
کراچی ، ملیر کے قریب شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملیر گولڈن ٹاؤن نئیر وائرلیس گیٹ کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون اور مرد جابحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملیر وائرلیس گیٹ پر گھر میں فائرنگ سے خاتون اور مرد کے قتل کا معاملہ،شوہر بیوی کو منانے آیا، بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر  خودکشی کر لی ۔

پولیس حکام کے مطابق  کہ بلال نامی شخص کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا چل رہا تھا،بیوی ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی،جبکہ اہلیہ نے خلع کے لیے عدالت میں  درخواست دائر کی ہوئی تھی،بلال اپنے سسراک صلح کرنے کیلئے گیا  لیکن دونوں کے درمیان مزید  جھگڑا ہو گیا ، بلال نے غصے میں آکر فائرنگ کرکے بیوی کو ہلاک کردیا ،بیوی کو مارنے کے بعد بلال نے خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگا